Close

Istefada

تنزيل وتحميل كتاِب اسلامی فقہی انسائیکلوپیڈیا اُردو وزارت اوقاف و اسلامی اُمور کویت pdf برابط مباشر مجاناً

 


تنزيل وتحميل كتاِب اسلامی فقہی انسائیکلوپیڈیا اُردو وزارت اوقاف و اسلامی اُمور کویت pdf برابط مباشر مجاناً

وصف اسلامی فقہی انسائیکلوپیڈیا اُردو وزارت اوقاف و اسلامی اُمور کویت pdf

‘‘فقہی انسائیکلوپیڈیا’’کی ترتیب و تدوین کی آرزو ایک مدّت سے مسلمانوں کے دلوں میں چلی آرہی ہے ، کیونکہ یہ ایسا اچھوتا اور نیا علمی پروجیکٹ ہے جس کے ذریعہ اسلامی قانون اور اسلامی اصول ومقاصد سے متعلق معلومات جو کہ قدیم کتابوں کے پرانے اسلوب تحریر اور پیچیدہ عبارتوں کے خول میں صدیوں سے بند اور لوگوں کی نظروں سے اوجھل چلی آرہی ہیں انہیں نئے زمانہ کے انداز ،جدیدطرز تالیف اور اس کے موضوعات کی ابجدی ترتیب کے ذریعہ دنیا کے سامنے پیش کیا جا سکتا ہے تاکہ اس سے فقہ کے ماہرین اور فقہی وشرعی علوم میں اختصاص نہ رکھنے والے دونوں یکساں طور پر مستفید ہوسکیں۔
چنانچہ اسی جذبہ کے پیش نظر دنیائے اسلام کے مختلف اداروں نے فقہی انسائیکلوپیڈیا کی تدوین کی کوششیں کیں لیکن اس سلسلہ میں کی جانے والی کوششیں بار آورنہ ہوسکیں اور معاملہ آگے نہ بڑھ سکا۔
لہذا کویت کی وزارت اوقاف و اسلامی امور نے فقہ اسلامی کے عظیم ذخائر کے بارے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے اور فقہی انسائیکلوپیڈیا کی ترتیب کے بارے میں امّت اسلامیہ کی خواہش کو سامنے رکھتے ہوئے اس پروجیکٹ کو اپنا لیا، کیونکہ اس عمل کی حیثیت فرض کفایہ کی ہے، جس کے ذریعہ فقہ اسلامی کو نئے زمانے کے تقاضوں کے مطابق اور معلومات کو پیش کرنے کے وسائل میں ہونے والی ترقیوں سے فائدہ اٹھاتے ہوئے زیادہ بہتر انداز سے دنیا میں پیش کیا جاسکتا ہے۔اور وزارت نے اس عظیم فقہی سرمایہ کو دیگر زندہ عالمی زبانوں ، جن میں سر فہرست اُردو زبان ہے، میں منتقل کرنے کا ارادہ کرلیا۔اوراس فقہی انسائیکلوپیڈیا کے اُردو ترجمہ کی ذمہ داری ہندوستان کی اسلامک فقہ اکیڈمی کو سونپ دی جس کی اسلامی علوم کی خدمت کے بارے میں سرگرمیاں معروف ومشہور ہیں۔اس اکیڈمی نے اب تک12 اجزاء کا ترجمہ مکمل کرلیا ہے اور بقیہ اجزاء کے ترجمہ کا کام جاری ہے۔

مؤلف: گروہ علماء
قسم: الديانة الإسلامية
اللغة: العربية
الصفحات: 495
حجم الملف: 23.93 ميجا بايت
نوع الملف: PDF

قراءة وتنزيل اسلامی فقہی انسائیکلوپیڈیا اُردو وزارت اوقاف و اسلامی اُمور کویت pdf من موقع مكتبه إستفادة.




Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

لقد اكتشفنا أنك تستخدم ملحقات لمنع الإعلانات. يرجى دعمنا عن طريق تعطيل مانع الإعلانات.