Close

Istefada

تنزيل وتحميل كتاِب اسلامی پیغام کے اوّلیں علمبردار مُشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم پر ایک نظر pdf برابط مباشر مجاناً

 


تنزيل وتحميل كتاِب اسلامی پیغام کے اوّلیں علمبردار مُشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم پر ایک نظر pdf برابط مباشر مجاناً

وصف اسلامی پیغام کے اوّلیں علمبردار مُشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم پر ایک نظر pdf

 
صحابہ کرام اس امت کے سب سے افضل واعلی لوگ تھے ،انہوں نے نبی کریمﷺ کو اپنی آنکھوں سے دیکھا،ان کے ساتھ مل کر کفار سے لڑائیاں کیں ، اسلام کی سر بلندی اور اللہ اور اس کے رسول کی خوشنودی کے لئے اپنا تن من دھن سب کچھ قربان کر دیا۔ پوری امت کا اس بات پر اتفاق ہے کہ صحابہ کرام تمام کے تمام عدول ہیں یعنی دیانتدار،عدل اور انصاف کرنے والے ،حق پر ڈٹ جانے والے اور خواہشات کی طرف مائل نہ ہونے والے ہیں۔ صحابہ کرام کے بارے میں اللہ تعالی کا یہ اعلان ہے کہ اللہ ان سے راضی ہے اور وہ اللہ سے راضی ہیں۔ لیکن بعض لوگوں نے صحابہ کرام کے باہمی اجتہادی اختلافات کو سامنے رکھ کر ان میں سے بعض کو بعض پر فضیلت دینا شروع کر دی ہے۔ مشاجرات صحابہ کے بارے میں امت نے ہمیشہ محتاط موقف اختیار کیا ہے اور ان کے باہمی اختلافات کو حسن ظن پر محمول کر کے صحابہ دشمنی سے امکانی حد تک اجتناب کیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب اسلامی پیغام کے اولین علمبردار مصر کے معروف عالم دین علامہ سیّد محب الدین الخطیب رحمۃ اللہ علیہ کی عربی تصنیف حملۃ رسالۃ الاسلام الأوّلون کا اردو ترجمہ ہے جس کی سعادت محترم محمد اسلم سیف فیروز پوری نے حاصل کی ہے۔ مولف رحمہ اللہ نے اس کتاب میں مشاجرات صحابہ پر بڑی اہم گفتگو کی ہے۔اللہ تعالیٰ مولف کی اس مخلصانہ کوشش کو قبول فرمائے اور تمام مسلمانوں کو صحابہ کرام سے محبت کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔آمین راسخ تقدیم: پروفیسرغلام حریری رحمہ اللہ۔

مؤلف: محب الدین الخطیب
قسم: الديانة الإسلامية
اللغة: العربية
الصفحات: 114
حجم الملف: 3.35 ميجا بايت
نوع الملف: PDF

قراءة وتنزيل اسلامی پیغام کے اوّلیں علمبردار مُشاجراتِ صحابہ رضی اللہ عنہم پر ایک نظر pdf من موقع مكتبه إستفادة.




Ads Blocker Image Powered by Code Help Pro

Ads Blocker Detected!!!

لقد اكتشفنا أنك تستخدم ملحقات لمنع الإعلانات. يرجى دعمنا عن طريق تعطيل مانع الإعلانات.